Durood E Fateh درود الفاتح

درود الفاتح الیسا درود ہے جس سے ہر بند چیز کھل جاتی ہے اور ہر کام میں فتح حاصل ہوتی ہے اس لیے اسے درود فاتح کها جاتا ہے ۔ مولانا ابوالمقارب شیخ شمس الدین بن ابوالحسن ابوالبكریؓ فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہٗ کے معمول میں تھا اوران کے طریقہ میں تھا اس درود پاک کی بدولت اللہ تعالی نے آپ کو صدیق کا درجہ عطا فرمایا اللّٰه تعالیٰ کی معرفت کے درجے طے ہوئے اوراسی درود کی بدولت آپ کو مقام صدیقیت حاصل ہوا بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اس درود کا ایک مرتبہ پڑھنادس ہزار مرتبہ پڑھنے کے برابر ہے کچھ اولیاء اللہ فرماتے ہیں کہ اس درود شریف کا ایک مرتبہ پڑھنا چار ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کے برابر ہے اور یہ عین ممکن ہے ۔ حضرت ابوالمقاربؓ فرماتے ہیں کہ اس درود شریف کو جو شخص ۴۰ دن پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے جتنے گناہ هیں سب بخش دے گا ۔ شیخ المشائخ حضرت محمد بكریؓ فرماتے ہیں کہ صدق دل سے اس درود شریف کا زندگی میں ایک مرتبہ بھی پڑھنا آخرت میں دوزخ کی آگ سے نجات دلا سکتا ہے ۔ سجان اللّٰه حضرت سیداحمد حلان رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کو پسند تھا اور ان کا یہ خاص درود تھا یہ درود شریف خاص الخاص عجائبات اور راز ہائے کا حامل ہے اسے پڑھنے سے نور کے پردے کھلتے ہیں اور وہ نور پیدا ہوتا ہے جس کی قدردانی اللہ تعالی کے سوا کوئی بھی نہیں کر سکتا لہذا اسے سومرتبہ روزانہ پڑھنا چاہیئے ۔حضرت شیخ یوسف بن اسمٰعیل ؒ فرماتے ہیں کہ یہ درود شریف کرامات کا موتی ہے سید محمد الکبریؓ فرماتے ہیں کہ درود فاتح ایک ایسا عجیب درود ہے جس کو میں نے ایک برس پڑھا حج کو گیا اور آقائے نامدارصلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت نصیب ہوئی ۔ اور جب میں منبر اور روضہ شریف کے بیچ والے حصے میں بیٹھ گیا تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے شفاعت کا وعدہ فرمایا اورفرمایاکہ اللہ تعالیٰ تم کو اس درود کے ورد کے باعث برکت دے اور تمہاری اولاد کی اولاد کو بركت دے

Durood E Fateh درود الفاتح
 

Assalatu Wassalamu Alaika Ya Rasool Allah ﷺ

الصلوۃ والسلام و علیک یا رسول اللہ ﷺ