Durood E Hazarah درود ہزارہ

درود ہزارہ طالبان روحانیت کا محبوب درود ہے کیوں کہ اس درود سے سالکین کو روحانی منازل طے کرنے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ ولم کی خاص شفقت عنایات اور توجہ حاصل ہوتی ہے عام حضرات کے لیے بھی یہ درود زیارت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہت موثر اور اکسیر ہے لہذا جوشخص حضور صلی اللہ علیه وسلم کی زیارت کا خواہش مند ہوتو اسے چاہیئے کہ رمضان المبارک میں یہ درود روزانہ تهجد کے وقت ایک ہزار مرتبہ پڑھے انشاء اللہ بہت جلد زیارت سے سرفراز ہوگا اسے ایک بار پڑھنے سے ہزار نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور ایک سو حاجتیں پوری ہوتی ہیں دنیاوی فیوض وبرکات حاصل کرنے کے لیے اسے هر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھنا بہت بہتر ہے غم و فکراور مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے اسے بعد نماز فجر..ا مرتبہ پڑھنا چاہیئے ۔ انشاء اللہ دل کو سکون حاصل ہو گا اور تمام مشکلات دور ہو جائیں گی ۔ وسعت رزقی اور قرضہ کی ادائیگی کے لیے بعد نماز عشاء ۳۱۳ مرتبہ پڑھنابہت مجرب ہے لہذا جو شخص قرض میں دبا ہوا ہو تو اس کے لیے اس درود پاک کا پڑھنا نہایت ہی مفید ہے جو شخص جمعہ کے روز سے ہزار مرتبہ پڑھے وہ شخص جنت میں داخل ہو گا یہ درود خاندان چشتیہ کے اکثر بزرگوں کے معمول میں سے ہے ۔

Durood E Hazarah درود ہزارہ
 

Assalatu Wassalamu Alaika Ya Rasool Allah ﷺ

الصلوۃ والسلام و علیک یا رسول اللہ ﷺ