درود کمالیہ پڑھنے سے اہل طریقت کو روحانیت میں کمال حاصل ہوتا ہے اس لیے اسے درود کمالیہ کہا جاتا ہے بہت سے صوفیا نے اس درودکو بہت پسند کیا ہے اور یہ ان کے وظائف میں معمول رہا ہے ۔ لہذا اللہ کا محبوب بندہ بننے کے لیے اسے دس مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھنا چاہیئے اور اگر اسے روزانہ ۱۰۰ بار بعد نماز فجر اور ۱۰۰ بار بعد نماز عشاء پڑھا جائے تو تمام روحانی اسرارکھل جائیں گے اور بے پناہ ثواب ہو گا ۔ اس درود پاک کے پڑھنے سے بیماریوں سے بھی شفاء یابی میسر آتی ہے